• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گراسکتا، وزیرداخلہ

اسلام آباد: کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گراسکتا، وزیرداخلہ


اسلام آباد، پشاور (مانیٹرنگ سیل،آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل حکومت کو نہیں گراسکتا۔

مولانا کے اسلام آبادآنے کا وقت ٹھیک نہیں، یہ ملک کیخلاف آ رہے ہیں ،جب تک ڈلیور کر رہی ہے حکومت کوستے خیراں ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان خیبر پختونخوا سے گزر کر دکھائیں، بے روزگار مولاناکو ہم روزگار کی پیشکش کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پولیس سہولت سینٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کاؤنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو نہیں آئیں گے، ان کے آنے کا وقت ٹھیک نہیں۔

عمران خان اسلام آباد آئے تھے تو وہ اوروقت تھا، صحیح وقت پر غلط کام بھی چل جاتاہے۔ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں ہے، یہ ملک کے خلاف آرہے ہیں۔

تازہ ترین