• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین،نئے تجارتی،اقتصادی تعاون کی طرف بڑھ رہے ہیں،شاہ محمود

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نئے تجارتی و اقتصادی تعاون کی طرف بڑھ رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان اور چینی قیادت کے مابین اتفاق رائے کے مطابق ہم سی پیک کو معاشی و معاشی ترقی، صنعتی انقلاب اور جدید زراعتی نظام کے عمل انگیز کے طور پر استوار کرنے جا رہے ہیں ،ایسے وقت میں کہ جب یکطرفہ سوچ کی حامی قوتیں سر اٹھائے کھڑی ہیں ایسے عالم میں پاکستان اور چین کا باہمی اقتصادی تعاون دنیا کیلئے امن و استحکام کا پیغام ہے، سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔
تازہ ترین