• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کی شمال مشرقی شام میں آپریشن کی تیاریاں مکمل

شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں، کسی بھی وقت ترک فورسز شام کے سرحدی علاقے میں داخل ہوسکتی ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کے معاون کمیونی کیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ترک اور شامی باغی فورسز جلد شام میں آپریشن کا آغاز کریں گی۔

ترکی کی شام میں آپریشن کی تیاریاں مکمل


ترک فورسز شام کی ریبل فری سیرئین آرمی کے ساتھ مل کر شام کی سرحد جلد پار کریں گی، اس موقع پر ترکی نے اپنا بھاری جنگی ساز و سامان علاقے میں پہنچا دیا ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ وہ شامی علاقے میں واپس جانے والوں کے لیے سیف زون قائم کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 13 نومبر کو امریکا کادورہ بھی کریں گے۔

تازہ ترین