• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KMC ہیڈ آفس کے باہر ملازمین کا احتجاج

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے احتجاج کیا۔

احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ایک گھنٹہ ٹریفک کی روانی متاثر رہی تاہم مظاہرین نے انتظامیہ اور پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد تقریباً ایک گھنٹے بعد مظاہرہ ختم کر دیا۔

کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاج ختم ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین اور پنشنرز کو 15فیصد اضافے سے محروم رکھنے اور 4 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف یہ مظاہرہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین