آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍ صفر المظفر 1441ھ 21؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلہ

اسلام آباد سمیت پشاور اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چترال، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان اور غذر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے، اس کی زمین میں گہرائی 180 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہِ ہندوکش تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میرپور آزاد کشمیر میں آنے والے  5 اعشاریہ8 شدت کے زلزلے نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ 

قومی خبریں سے مزید