آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍ صفر المظفر 1441ھ 21؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران فاروق کی بیوہ کے پولیس بیان میں اہم انکشافات

عمران فاروق کی بیوہ کے پولیس بیان میں اہم انکشافات
خوف ہے میرا انجام بھی شوہر عمران فاروق جیسا نہ ہو، شمائلہ فاروق

متحدہ قومی موومنٹ کے مقبول رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

برطانوی پولیس نے شمائلہ فاروق کی رہائش گاہ پر اسپیشل سیکیورٹی سسٹم فراہم کردیا ہے، ساتھ ہی یقین دہانی کرائی کہ آپ کی جان کو خطرے سے متعلق کوئی خاص اطلاع نہیں۔

عمران فاروق کی 9ویں برسی پر شمائلہ فاروق نے پولیس کو جو بیان دیا، اس کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

اپنے بیان میں شمائلہ فاروق نے کہا کہ خوف محسوس ہوتا ہے کہ میرا انجام بھی شوہر عمران فاروق جیسا نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ قتل کے ملزمان محسن سید اور کاشف کامران کی تصاویر دکھائی گئی تھیں، ان میں سے ایک کو فوراً شناخت کر لیا تھا، وہ ہمیں گھر کے پاس ملا تھا۔

شمائلہ فاروق نے یہ بھی کہا کہ عمران کے قتل کے بعد ایم کیوایم نے مجھے سیاسی فوائد کے لیے استعمال کیا، متحدہ قومی موومنٹ میری مدد پر کبھی سنجیدہ نہیں رہی، میرا استحصال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد سے آج تک خوشی نہیں دیکھی، پارٹی قیادت نے ابتداء میں میری ’کچھ امداد‘ ضرور کی تھی۔

‎عمران فاروق کی بیوہ نے کہا کہ جب احساس ہوا کہ قیادت میری مدد میں سنجیدہ نہیں تو میں بھی لاتعلق ہوگئی، کینسرکی تشخیص کے بعد مدد نہ ملنے پر خود کو لاچار اور تنہا محسوس کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‎سرکاری بینیفیٹ پر گزارہ ہے، اچھا گھر لینے کی سکت نہیں، پارٹی قیادت عمران فاروق کی برسی وغیرہ پر مجھے عوام میں یاد کرلیتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید