وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چکوال میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے چکوال میں ضلع چکوال اور ضلع جہلم کےلیے صحت انصاف کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے مستحق افراد کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیے اور کہا کہ ضلع چکوال کے 4 لاکھ 36 ہزار افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے۔
عثمان بزدار نے 11 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگوال کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چکوال میں یونیورسٹی کے قیام کا بل منظور ہوگیا ہے جلد ہی دوبارہ یہاں آکر سنگ بنیاد رکھیں گے۔
انہوں نے ڈھوک ٹاہلیاں جھیل میں 10 کروڑ کی لاگت سے انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر اسپورٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔
عثمان بزدار نے لاوا میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور دھارابی جھیل میں ریزارٹ اور رابطہ سڑک کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔