• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزام تراشی سے سیاست میں انتہا پسندی کو فروغ مل رہا ہے،مفتی نعیم

کراچی (پ ر)سیاست کی آڑ میں مذہبی طبقے پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، جھوٹے پروپیگنڈےاور بے اصولی کی سیاست نسل نو میں عدم برداشت کا سبب بن رہی ہے، ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز ہر طرف سے مشکلات کا شکار ہے ایک طرف مہنگائی ،بے روزگاری کے بھنور میں قوم پھنستی جارہی ہے تو دوسری جانب سیاسی عدم استحکام سے ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر بھرپور طریقے سے مذہب مخالف لابی ملک میں علماء واہل مدارس کیخلاف تنقید کرنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہے۔ ایک دوسرے پر الزام تراشی،غیر اخلاقی پروپیگنڈے پاکستانی سیاست کا حصہ بن چکے ہیں جس کواب گناہ بھی تصور نہیں کیاجاتایہ رویئے نسل نو پر برے اثرات مرتب کررہے ہیں اورسیاسی انتہاء پسندانہ سوچ کو فروغ مل رہاہے۔

تازہ ترین