• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار، چھت سے گر کر مزدور جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں ٹریفک حادثات و واقعات میں دو افراد جاںبحق ہو گئے ،جبکہ ،لیاری میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے ایک بچہ زخمی ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے نیپا پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30سالہ شارق جاں بحق ہو گیا ،گلشن معمار تھانے کی حدود W-25اسٹاپ کے قریب دوران کام فیکٹر ی کی چھت سے گر کر 24سالہ مزدور سعید جاںبحق ہو گیا ،جسے ریسکیو ایمبولینس کے زریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ورثاءبغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ،لیاری کے علاقے آگرہ تاج کے قریب موٹر سائیکل پر اپنے والد کے ہمراہ جانے والا 3سالہ نور عالم ولدعثمان گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔

تازہ ترین