• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے، چین

پاکستان اور چین کا سی پیک کی جلد سے جلد تکمیل کا اعادہ


بیجنگ (ایجنسیاں) پاکستان اور چین نے سی پیک کی جلد سے جلد تکمیل کا اعادہ اور خصوصی اقتصادی زونزکے فوری قیام اور بجلی ، پیٹرولیم ، گیس،زراعت ‘تجارت ‘دفاع ‘تعلیم اور صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے، چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر جلد عمل درآمد، پاک چین مشترکہ اقتصادی تجارتی کمیشن سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کرلیا اور یہ فیصلہ کیاہے کہ پاک چین کوآپریشن کمیٹی کا نواں اجلاس نومبر میں اسلام آباد میں ہوگا۔

چین نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے، چینی قیادت نے کہا کہ چین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، مسئلہ کشمیر تاریخ کا ادھورا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے، اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے جبکہ پاکستان نے اس امر کو دہرایا کہ ہانگ کانگ کے معاملات چین کا اندرونی معاملہ ہے، دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کیاچیانگ کی دعوت پر چین کا8 سے 9اکتوبر تک کادورہ کیا۔

وزیراعظم نے دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ ،چینی وزیراعظم لی کیچیانگ اور نیشنل پیپلزکانگریس کے چیئرمین سے ملاقات کی۔

تازہ ترین