اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار یار محمدرند کی عوامی عہدہ کیلئے تاحیات نااہلیت سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے سابق فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر د یاہے ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازلااحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کوکیس کی سماعت کی تو درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مسول علیہ سردار یار محمد رند ماضی میں تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نےماضی میں جعلی سند بنائی تھی اورفاضل عدالت نے نکتے کا عدالت نے اپنے فیصلے میں اس نکتے کا جائزہ نہیں لیا تھا ۔