• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سفارتی سطح پر بھارت کو تنہا کرنے میں کامیاب نظر آرہا ہے،ہمایوں اختر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) چیئر مین انسٹیٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز ہمایوں اختر خان نےکہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہو جائیں گے، بھارتی انتخابات میں مودی کی کامیابی ، ہندوازم اور قومیت کی بنیاد پر مبنی ہے اور الیکشن میں بی جے پی کا منشور ہی ہندو ازم کی ترویج تھا لہذا مودی اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے ہندوستان میں غیر ہندو کو جینے کا حق دینے کو تیار نہیں ۔بدھ کو اسلام آباد میں’’ امن کی تلاش میں‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے میں کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے ۔ سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ افغانستان سے تمام افواج کا انخلا چاہتا ہے، طالبان اور امریکہ مذاکرات ٹرمپ کی خواہش پر ہو رہے ہیں، پاکستان کو اپنی مغربی سرحدوں پر تنائو کم کرنا ہے کیونکہ مشرقی سرحد پر بھارت مہم جوئی میں مصروف ہے اور کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔
تازہ ترین