• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی درآمد نہ کی گئی تو گیس لوڈشیڈنگ ہوگی،وزارت پٹرولیم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت پٹرولیم نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایاکہ اگر سسٹم سے ایل این جی نکال دیں تو ملک میں 2009والی صورتحال دوبارہ پیدا ہوجائے گی، ایل این جی درآمد نہ کی گئی تو گیس لوڈشیڈنگ شرو ع ہوجائے گی،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس سینٹر محسن عزیزکی زیر صدارت میں ہوا ، کمیٹی نے اوجی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں ۔سینٹر محسن لغاری نے کہا کہ اگر زائد گیس کی وجہ سے سسٹم پیک ہوا تو اس کی وجوہات بتائیں۔
تازہ ترین