• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سابق چینی وزرائے دفاع کو کرپشن کے الزام میں معطل سزائے موت سنا دی گئی

دو سابق چینی وزرائے دفاع کو کرپشن کے الزام میں معطل سزائے موت سنا دی گئی،  وی فینگہے 2018 سے مارچ 2023 تک وزیر دفاع رہے ۔ لی شانگفو ان کے بعد وزیر بنے لیکن چند ماہ بعد ان کو بھی برطرف کردیا گیا تھا۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں کو رشوت ستانی کا مجرم قرار دیتے ہوئے فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی، تاہم انہیں دو سال کی مہلت دی گئی ہے۔ 

عدالت نے کہا کہ دو سال بعد ان کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی جائے گی اور انہیں پیرول کی سہولت بھی حاصل نہیں ہوگی۔

دونوں کے خلاف 2023 میں فوج کے انسدادِ بدعنوانی ادارے نے تحقیقات شروع کی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید