ایک چینی ملکیت کے تیل بردار جہاز پر پیر کے روز آبنائے ہرمز کے قریب حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کے ڈیک پر آگ لگ گئی۔
چینی میڈیا ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی چینی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جہاز پر چائنہ اونر اینڈ کریو درج تھا۔
حملے میں عملے کے زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔
بحری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز غالباً جے وی انوویشن تھا، جو مارشل آئی لینڈ کے پرچم تلے رجسٹرڈ آئل اینڈ کیمیکل ٹینکر ہے۔
یہ واقعہ متحدہ عرب امارات کی ميناء صقر بندر گاہ کے نزدیک پیش آیا۔