• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی افواج نے ایران کے حملے کا ذاتی دفاع میں جواب دیا، سینٹ کام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی جانب سے بلا اشتعال حملے کا ذاتی دفاع میں جواب دیا ہے۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائیرز نے آبنائے ہرمز سے خلیج عمان کا سفر کیا۔ 

اس دوران ایرانی افواج نے میزائل، ڈرون اور چھوٹی کشتیوں سے امریکی بحری جہازوں پر حملہ کیا تاہم امریکی بحریہ کا کوئی اثاثہ نشانہ نہیں بنا۔ 

امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج نے خطرے کو ختم کیا اور حملے کی ذمے دار ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان تنصیبات میں ایران کی میزائل اور ڈرون لانچنگ تنصیبات شامل تھیں۔ 

سینٹ کام کے مطابق ایران کی کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات، انٹیلی جینس، سرویلنس تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹ کام نے واضح کیا کہ امریکا کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، لیکن امریکا پوری طرح مستعد ہے اور امریکی افواج کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید