• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن آزادی مارچ کی قیادت سکھر سے کرینگے

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آزادی مارچ کی قیادت سندھ کے ضلع سکھر سے کریں گے۔کراچی اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے آزادی مارچ کے شرکاء بسوں اور کوچوں کے زریعہ ریلیوں کی شکل میں روانہ ہوکر سکھر میں جمع ہونگے جہاں سے جمعیت کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کی قیادت کے لئے صوبہ سندھ کا انتخاب کیا ہے۔جمعیت علماء اسلام(ف) صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹر ی اطلاعات محمد سمیع سواتی نے جنگ کو بتایا ہے کہ صوبہ سندھ میں کراچی سے کشمور تک 29 اضلاع میں جماعتی نظم ہے۔آزادی مارچ کے لئے سندھ بھر سے کارکنوں کی شرکت کے لئے گاڑیوں کی بکنگ کرلی گئی ہے اس سلسلے میں گاڑیوں کے مالکان کو بکنگ کی 50 فیصد رقم کی ادائیگی ہوچکی ہے۔سندھ سے6سو سے زائد گاڑیاں آزادی مارچ میں شامل۔27 اکتوبر کوآزادی مارچ صوبہ سندھ کا قافلہ روانہ ہوگاجبکہ کراچی سے ملحقہ صوبہ بلوچستان کےاضلاع جن میں حب ،خضدار،لسبیلہ اور وڈ وغیر شامل ہیں سے قافلہ بھی کراچی پہنچیں گے۔
تازہ ترین