آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 22؍ صفر المظفّر1441ھ22؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

برطانوی ٹکٹ ہولڈر نے 170ملین پونڈ کا یورو ملینز جیک پاٹ جیت لیا

برطانوی ٹکٹ ہولڈر نے 170ملین پونڈ کا یورو ملینز جیک پاٹ جیت لیا


لندن (پی اے) برطانوی ٹکٹ ہولڈر نے 170ملین پونڈ کا یورو ملیئنز جیک پاٹ جیت لیا اور اسطرح وہ برطانیہ کا امیر ترین لاٹری ونر بن گیا۔ لاٹری آپریٹر کیملوٹ نے کہا ہے کہ 170,221,000.00پونڈ کا جیک پاٹ منگل کو ایک سنگل ٹکٹ ہولڈر نے جیتا۔ ٹکٹ ہولڈر کے نام کا اعلان باقی ہے اور ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ سنگل پرسن، ایک فیملی یا ایک سنڈیکیٹ ہے۔ وننگ نمبر7، 10، 15، 44اور 49تھے اور لکی سٹار نمبروں کے لئے 3اور12کا انتخاب عمل میں آیا۔ اگر جیتنے والا ایک شخص ہے تو پاجانے والی نئی دولت اسے برطانیہ میں رہنے والے یا برطانوی بزنس سے رابطہ رکھنے والے لوگوں کی 1000امیر ترین لوگوں کی سنڈے ٹائمز رچ لسٹ میں مقام دلادے گی۔ لکی ٹکٹ ہولڈر نے کولن اور کرس ویر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو انہوں نے برطانیہ کے امیر ترین لاٹری ونر بن کر قائم کیا تھا۔ انہوں نے 2011ء میں 161ملین پونڈ حاصل کئے تھے۔ نیشنل لاٹری کے سینئر ونرز ایڈوائزر اینڈی کارٹر نے کہا ہے کہ ایک ناقابل یقین لکی ٹکٹ ہولڈر نے آج رات کا بیش قیمت 170ملین پونڈ کا یورو ملیئنز جیک پاٹ جیت لیا ہے اور اسطرح وہ اب برطانیہ کے سب سے بڑے ونر ہیں ملک بھر میں کھلاڑیوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ جس قدر جلد ممکن ہو اپنے ٹکٹ چیک کرلیں یوروملیئنز کے ٹکٹ 9ملکوں برطانیہ، فرانس، سپین، آسٹریا، بیلجیم، لگژمبرگ، آئرش ری پبلک، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ میں فروخت کئے جاتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید