بریڈفورڈ کے کونسلر کامران حسین 2025 کے ایل جی آئی یو کمیونٹی چیمپئن کیلئے نامزد
برطانیہ کے بریڈفورڈ ڈسٹرکٹ کونسل کے کونسلر کامران حسین کو 2025 کے ایل جی آئی یو اینڈ سی سی ایل اے کلر ایوارڈز میں کمیونٹی چیمپئن آف دی ایئر کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے، جو مقامی حکومت کے سب سے معزز اور سخت مقابلے والے ایوارڈز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ نامزدگی اُن کی ضلع بھر میں نمایاں اور قابلِ پیمائش خدمات کا اعتراف ہے۔