• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام کی تبدیلی کیلئے نوجوان تحریک اسلامی کا ساتھ دیں‘آئی جے ٹی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کے سیکرٹری جنرل حمزہ صدیقی اور بلوچستان کے ناظم صابر صالح پانیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے، نوجوان تحریک اسلامی میں شامل ہوکر نظام کی تبدیلی ،اسلامی حکومت کے قیام اور نوجوانوں کے مسائل کے حل میں کردارا داکریں، دنیا میں جتنی بھی انقلابی تحریکیں کامیاب ہوئیں ان میں نوجوانوں کا اہم کردار رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب ڈگری کالج میں ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا، جس سے جماعت اسلامی ژوب کے امیر مولانا عبدالناصر ، امیر جماعت اسلامی لورالائی زکریا ملازئی اور فہد خان نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر مختلف سرگرمیوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں ایوارڈ و انعامات تقسیم کئے گئے، مقررین نے کہا کہ طلباء کو ایوارڈ دینے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی اور انہیں مزید حصول علم کی جانب مائل کرنا ہے ، بلوچستان کے طلباء تعلیم سمیت کسی بھی شعبے میں کسی سے کم نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء کی معاونت اور حوصلہ افزائی کی جائے، اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے طلباء کی معاونت و تربیت کرتے ہوئے ان کو کامیاب باعمل اورباکردار بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی اور محرومیوں کے خاتمے کیلئے تعلیم کا فروغ ضروری ہے ، نعروں اور وعدوں کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تعلیمی زبوں حالی ، جہالت ، غربت و بے روزگاری ختم کرکے ہی قوم کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین