لاہور(خبرنگارخصوصی)ممتاز حسین قادری کا چہلم آج لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو گا۔ چہلم میں اہلسنّت کی تمام جماعتوں کے عہدیداران و کارکنان شریک ہو نگے۔ممتاز حسین قادری کے چہلم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چہلم میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت سمیت بیرون ملک سے قافلے شریک ہو نگے جبکہ کراچی سے سپیشل ٹرین راولپنڈی پہنچے گی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ، جماعت اہلسنّت کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی ،تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے سرپرست مفتی منیب الرحمن، جمعیت علماء پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی ، جے یو پی نور انی کے سربراہ صاحبزادہ ابو الخیر زبیر ، انجمن طلباء اسلام کے صدر محمدعاکف طاہر نے اپنے مشرکہ بیان میں کہا ہے کہ ممتاز حسین قادری کے چہلم میں کو ئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ چہلم کا تاریخی اجتماع ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ چہلم کے لاکھوں شرکاء حضور نبی کریم ﷺ سے والہانہ محبتوں کا اظہار کریں گے۔چہلم کے شرکاء کو روکا گیا تو دما دم مست قلندر ہو گا۔ ممتاز حسین قادری ہمیشہ کیلئے سرخرو ہونگے۔