• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے جواب طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)جسٹس آف پیس نے جعلی بیعنامہ اور دستاویزات تیار کرکے شہری سے 5 لاکھ روپے ہتھیانے والوں کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے 12 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں محمد طارق نے موقف اختیار کیاکہ ملزم شمیم عباسی نے اس کی ملکیتی جائیداد سے متعلق جعلی بیعنامہ تیار کیا جس کی مد میں5 لاکھ روپے بھی بٹورلئے جس پر اینٹی کرپشن سے رجوع کرکے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن اینٹی کریشن حکام نے مقدمہ درج نہیں کیا ،فاضل عدالت نے مقدمات میں ملوث عاق کردہ بیٹے کی وجہ سے والد کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے 12 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں سلیم قریشی نے موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا عظیم علی رضا مقدمات میں ملوث تھا جس سے تنگ آکر بیٹے کے کسی بھی قول و فعل سے خود کو آزاد کرلیا اور جائیداد سے بھی عاق کردیا لیکن پولیس ابھی بھی بیٹے کی وجہ سے گھر پر ریڈ کرکے انہیں پریشان کرتی ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے 40 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمے میں ملوث خاتون ملزمہ شہنازکو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہےجبکہ شراب برآمدگی کے ملزم مہران سلیم کو ایک ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے بجلی چوری کرنے کے ملزم اشرف کو اقبال جرم کرنے پر ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین