• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی نا اہلی سے کاروبار ٹھپ، تاجر سڑکوں پر ہیں:جماعت اسلامی

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور نااہلی سٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ سے ظاہر ہو گئی ہے ، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی گورنمنٹ نے اس سال کے دوران 7ہزار ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ حاصل کیا ہے،حکمرانوں نے عوام کو شدید مایوس کیا اور ہر محاذ پر ناکامی حکومت کا مقدر بنی ہوئی ہے، ادویات کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، ایک سال کے دوران چوتھی بار قیمتوں میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی رٹ عملاً ختم ہوچکی ہے اور پرائس چیک اینڈ کنٹرول کرنے والے ادارے بے بس ہیں، وزیر اعظم اور حکومتی وزراءکی توجہ غیر ضرورتی اقدامات اور اپوزیشن کے ساتھ نبرد آزما ہونے پر ہے جبکہ 22کروڑ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور انہیں کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں، حکومتی نا اہلی سے ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے، کاروبار ٹھپ اور تاجر برادری سڑکوں پر ہے۔
تازہ ترین