• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ ایس ایس ایس لنڈ ی ارباب میں مسائل کی بھرمار

پشاور (نیوز ڈیسک) گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول لنڈی ارباب میں مسائل کی بھرمار سے پرنسپل ‘استانیوں اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک ہفتے سے علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہونے سے سکول بجلی سے محروم ہے جس کے باعث طالبات کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں۔ چھوٹی عمارت میں 1000سے زائدطالبات زیر تعلیم ہیں۔ جگہ اور کلاسوں کی کمی کی وجہ سے پرنسپل اور استانیوں کو مشکلات درپیش ہیںجبکہ طالبات کو بھی تعلیم حاصل کرنے میں دقت ہورہی ہے۔اہالیان علاقہ اور عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ طالبات کی تعداد کے مطابق سکول کیلئے جگہ کا بندوبست کیا جائے تاکہ سکول کا عملہ صحیح طریقے سے طالبات کو تعلیم فراہم کرسکیں۔ انہوں نے فوری طور پر علاقے کے ٹرانسفارمر صحیح کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ بجلی سے محروم سکول میں طالبات کی مشکلات کم ہوں۔
تازہ ترین