• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور، 4 بچے مین ہول میں گر گئے، 1 جاں بحق

راجن پور میں 4 بچے کھیلتے ہوئے سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر گئے، جن میں سے 1 بچےکی لاش نکال لی گئی، جبکہ 3 بچوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

راجن پور کے علاقے بستی پھلی میں 4 بچے سیوریج لائن کے مین ہول میں گر گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرکے 1 بچے کی لاش اور 3 بچوں کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

راجن پور، 4 بچے مین ہول میں گر گئے، 1 جاں بحق


یہ بھی پڑھیے: مین ہول سے3 سالہ بچے کی لاش برآمد

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔

تازہ ترین