• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوب گوٹھ،مین ہول سے3سالہ بچے کی لاش برآمد،مکینوں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیوسہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ سندھ سوسائٹی کے قریب مین ہول سے کمسن بچے کی ڈوبی ہوئی 11روز پرانی لاش ملی ہے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 3سالہ محمد الیاس ولد صدر علی کے نام سے ہوئی ، متوفی 11روز سے لاپتا تھا اور گمشدگی کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانےمیں درج ہے ،علاقے میں متعدد مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں بچہ بھی گھرسے باہر نکلا تو کھلے مین ہول میں گر ک دم توڑ گیا ،جبکہ بچے کے ورثاء نے اسکی تلاش بھی جاری رکھی اور پولیس کو مطلع کیا تھا ۔پولیس ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے ہے بعد ازاں علاقہ مکینوں نے بلدیاتی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوب گوٹھ روڈ کو بلاک کردیا ۔
تازہ ترین