بانیٔ ایم کیو ایم الطاف حسین پر نفرت انگیز تقریر کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
نفرت انگیز تقریر کے الزام میں بانیٔ ایم کیو ایم ضمانت ختم ہونے پر 4 ماہ میں تیسری بار برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بانیٔ ایم کیو ایم الطاف حسین نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے جوابات نہیں دیئے، لندن پولیس نے بانیٔ ایم کیو ایم کو سوالوں کے جوابات دینے کی ہدایت کی تھی۔
الطاف حسین سے کہا گیا کہ جوابا ت دینا ان کے مفاد میں ہوگا تاہم جوابات سے انکار پر ان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
بانیٔ ایم کیو ایم پر اگست 2016ء میں اشتعال و نفرت انگیز تقریر کے ذریعے کراچی میں لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔
بانیٔ ایم کیو ایم گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو بھی ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: بانیٔ ایم کیو ایم کو لندن پولیس نے پھر طلب کرلیا
رواں برس 11 جون کو بانیٔ ایم کیو ایم کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔