• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ ، کشمیر اور ووٹ کو عزت دو کا مارچ ہے، نواز شریف

ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پیغام دے دیا کہ آزادی مارچ ، کشمیر اور ووٹ کو عزت دو کا مارچ ہے۔

نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ کشمیر اور ووٹ کو عزت دو کی آزادی ہے، یہ مارچ ایک ایسے نظام کے خلاف ہے جس نے بہتری کے نظام کو آگے چلنے نہیں دیا۔

آزادی مارچ ، کشمیر اور ووٹ کو عزت دو کا مارچ ہے، نواز شریف


انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے حکومتیں آئیں اور اسی کی طاقت سے گھر جائیں گی، عمران خان کہیں نظر نہیں آ رہے عوام الیکشن کی تیاری کریں، پہلا پرچہ لیک ہوگیا تھا، اب نئے پرچے کی تیاری کریں۔

واضح رہے کہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف سے ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم، جنید صفدر اور دیگر اہلِ خانہ کے علاوہ ان کے معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کی۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کمر کا درد بڑھ جانے کے باعث نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل نہیں جاسکے، معالج آج ان کا طبی معائنہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے گزشتہ روز کمر درد کے باوجود اجلاس میں شرکت کی، جس کے بعد ان کی کمر کادرد مزید بڑھ گیا ہے۔

تازہ ترین