آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کانگریس کے وفد کی جیریمی کوربن سے ملاقات، کشمیر پر گفتگو

بھارت کی مین اپوزیشن جماعت کانگریس کے وفد نے لندن میں لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن سے کشمیر کی صورتحال پر ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جیمریمی کوربن نے بھارت سے کشمیر میں کشیدگی اور تشدد و خوف کی فضا ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کانگریس پارٹی کے  وفد نے جیریمی کوربن سے ملاقات میں کشمیر کی صورتحال اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کی۔

ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ کانگریس کے برطانوی نمائندوں سے تعمیری ملاقات ہوئی، کشمیر میں جاری کشیدگی اور طویل عرصے سے اس علاقے میں تشدد اور خوف کو ختم ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید