وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ گٹکا ماوا کو بھی ڈرگس ایکٹ میں شامل کر رہے ہیں، فروخت کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ضیاء لنجار نے کہا کہ سندھ پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ رولز میں ترمیم کی ہے، ترمیم کے تحت اسکولوں میں منشیات کے خلاف کام کرنا ہوگا، کوکین ڈیلر کو سخت سزا ملے گی۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں کوکین نہیں آتی، لاہور اور پشاور ایئر پورٹ پر آتی ہے، بیرون ملک بیٹھے 4 بھتہ خوروں کے ریڈ وارنٹ جاری کیے، پنکی ہو یا کوئی بھی طاقت ور ضرور پکڑے جائیں گے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ کراچی میں موبائل فون اور گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں کمی آئی ہے، اسٹریٹ کرائم کے واقعات 40 فیصد کم ہوئے، صدرآصف زرداری کی خصوصی ہدایات پر کچے میں گرینڈ آپریشن شروع کیا۔