وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں۔
ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب میں محمود خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال بلاجواز ہے، وہ ہمارےبھائی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے کسی اسپتال کو پرائیویٹائز نہیں کیا جارہا، ڈاکٹر سرکاری ملازم ہیں اور رہیں گے انہیں تمام سرکاری مراعات بھی ملیں گی۔