• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز مارچ میں شرکت سے نہیں ہچکچا رہے، فضل الرحمان

شہباز مارچ میں شرکت سے نہیں ہچکچا رہے، فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ شہباز شریف آزادی مارچ میں شرکت سے نہیں ہچکچا رہے، پارٹیوں کے فیصلے لیڈر کرتے ہیں اور نواز شریف فیصلہ کرچکے ہیں۔

چنیوٹ میں میڈيا سے گفتگو میں کہا کہ وہ آزادی مارچ میں شرکت کے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہيں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ کا آغاز 27 اکتوبرکو ہی کریں گے، آزادی مارچ نااہل اور ناجائز حکومت سے آزادی کی منزل پر ہی ختم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر راستہ روکا گیا تو راستہ کھولیں گے، وہ کسی اور کے بجائے پاکستان کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

تازہ ترین