• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہوگئی ،متحدہ پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ سندھ میں با لعموم اور شہر کراچی میں با لخصوص بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمزپر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر کے چوک چوراہے اور گلی محلے لٹیروں سے محفوظ نہیں گزشتہ تین ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے جرائم کے مطابق شہر کراچی کے چھہ اضلاع میں تین سو سے زائد گھر ڈاکوؤں کا نشانہ بنے سیکڑوں افرادموبائل اور نقدی سے محروم کردئے گئے ان گنت گاڑیاں اور موٹر سائکلیں بھی چھینی گئیں لیکن سندھ حکومت مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام نظر آتی ہے،رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیں اور عوام کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں تا کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا ہو سکے۔
تازہ ترین