برطانوی شاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کی گرفتاری کی تصویر پیرس کے لُوو عجائب گھر میں لگا دی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں قائم ارب پتی مخالف گروپ Everyone Hates Elon نے اتوار کے روز یہ تصویر فرانسیسی میوزیم کی ایک دیوار پر نصب کی اور اس حوالے سے کہا ہے کہ اس کا مقصد اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو یہ دکھانا ہے کہ دنیا انہیں کس طرح یاد رکھے گی۔
فریم شدہ تصویر کے نیچے گروپ نے ایک کیپشن بھی لٹکایا جس میں لکھا ’اب یہ پسینہ بہا رہا ہے‘۔
تصویر میں اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو پولیس اسٹیشن سے نکلنے کے بعد رینج روور کی پچھلی نشست پر جھکے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر 19 فروری کو عوامی عہدے کے غلط استعمال کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 11 گھنٹے پولیس حراست میں رہے۔