• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُر امن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے ،ڈاکٹر عبد الغفور راشد

کراچی ( پ ر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رہنما اور انتخابی بورڈ کے صدر ڈاکٹر عبد الغفور راشد نے کہا ہے کہ پُر امن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے ، حکومت دھمکانے کی غیر جمہوری روش سے باز آئے ، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے ۔ وہ مرکز ادارہ فروغ قرآن وسنت ناظم آباد میں جماعتی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس سے مولانا افضل سردار ، سید عامر نجیب ، شرافت حسین اثری ، مولانا رفیق سلفی ، مولانا نعمان اصغر ، عبد اللہ ناصر ، محمد ظہیر انبالوی ، رحمت اللہ کاکڑ اور عبد الواحد سلفی نے بھی خطاب کیا ۔ڈاکٹر عبد الغفور راشد نے آزادی مارچ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک سنبھالنے میں ناکام نظر آتی ہے ، گرتی ہوئی معیشت ملک میں انسانی المیئے کو جنم دے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری عمل حد سے زیادہ سست روی کا شکار ہے ، کارخانے بند ہو رہے ہیں ، بے روز گاری پھیل رہی ہے حکومت کو مزید مہلت دینا ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہوگا ۔
تازہ ترین