• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش سے سیریز، خواتین کرکٹ کیمپ کل شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اتوار سے کنٹری کلب لاہور مرید کے میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ طلب کردہ کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ناہیدہ خان اور بسمعہ معروف ، ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، عمیمہ سہیل ، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 26 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ چیف سلیکٹر خواتین کرکٹ سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز نےکہا ہے کہ جنوبی افریقا میں سیریز اور ایبٹ آباد میں کنڈیشنگ کیمپ کے بعد سلیکشن کمیٹی نے لاہور میں قومی سہ فریقی خواتین کرکٹ چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا۔کیمپ اور ٹورنامنٹ کے دوران کئی باصلاحیت خواتین کرکٹرز کی نشاندہی کی ہے۔سلیکشن کمیٹی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نئی کھلاڑیوں کو موقع دینے کی خواہشمند ہے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹیان 2 سیریز میں بھی نئی کھلاڑیوں کو موقع دے کر میگا ایونٹ کے لیے بہترین ٹیم بنانے کی خواہشمند ہے۔

تازہ ترین