• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوڈ وارنر کی سنچری،پاکستان کیلئے خطرے کا الارم

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی پہلی ہی اننگز میں سنچری بناکر اپنی فارم بحالی کا اعلان کیا ہے اور پاکستان و نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنے عزائم بھی ظاہر کردیئے ہیں اور انکے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،گابا میں شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں نیو سائوتھ ویلز کیلئے انہوں نے کوئنزلینڈ کے خلاف 125 رنزکی اننگ کھیلی۔ دوسری جانب ایشز میں رنزکے انبار لگانے والے اسٹیون اسمتھ فرسٹ کلاس میچ کی اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین