• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا کل سے فیصل آباد میں آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ کپ اتوارسے فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ابتدائی روز 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا جبکہ دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ایونٹ میں 6کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر مدمقابل آئیں گی۔ خیبرپختونخوا ٹیم کی قیادت محمد رضوان ،بلوچستان کی ٹیم کی قیادت حارث سہیل،سندھ کی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد،سنٹرل پنجاب ٹیم کی قیادت بابر اعظم، ناردرن ٹیم کی قیادت عماد وسیم ،سدرن پنجاب کی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔

تازہ ترین