آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 22؍ صفر المظفّر1441ھ22؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سوکا ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم یونان پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی یونان کے شہر کریٹ پہنچ گئی۔ ورلڈ کپ کا آغاز ہفتہ 12 اکتوبر سے کریٹ میں ہوگا جس میں 40 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی ٹیم کو گروپ ’ایچ‘ میں رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 14اکتوبر کو سلووینیا کے خلاف، 15اکتوبر کو رومانیہ،16 اکتوبر کو جرمنی اور 17اکتوبر کوہنگری کے خلاف نبرزد آزما ہوگی۔ قومی ٹیم کریم کیرائے، حبیب الرحمن، محمد وحید، عفان صدیقی، دانیال مرزا، میران سیفی ، محمد علی، شعبان ، عرفان خان، علی حیدر، شہاب رضا، یوسف بٹ اور حسن بشیر پر مشتمل ہے۔ سید اسحق شاہ، چیف آپریٹنگ آفیسر، لیثررلیگز، منیجر زیب خان، اسسٹنٹ منیجر سید شہروز حسن رضوی، کوچ گوہر زمان بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ برطانوی ہیڈ کوچ کیون ریوز ٹیم کو انگلینڈ سے براہ راست کریٹ پہنچ کر جوائن کریں گے۔ ٹیم کی روانگی سے قبل منیجر زیب خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ پچلی غلطیاں نہ دھرائی جائیں۔برطانوی کوچ نے ٹیم پر بہت محنت کی ہے اور کھلاڑیوں نے بھی ٹریننگ کے دوران بہتر پرفارم کیا

ہے۔

اسپورٹس سے مزید