• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈشائر کے اسکولوں کیلئے50ملین پونڈ کا منصوبہ

سٹیفورڈشائر (مریم فیصل) سٹیفورڈ شائر میں اسکولوں کے لئے پچاس ملین پونڈ کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت چھ نئے پرائمری کھولے جائیں گے اور دو سکینڈری اسکولوں کی آرائش نو کی جائے گی ۔اگر کونسل چیف نے اس منصوبے کی منظوری دے دی تو سٹیفورڈ ان علاقوں میں شامل ہوگا جو نئے اسکولوں سے مستفید ہو سکے گا۔سٹیفورڈ شائر کائونٹی کونسل کیبنٹ اس منصوبے کے بارے میں فیصلہ اگلے بدھ کی میٹنگ میں کرئے گی ۔کونسل باسز کا اس بارے میںکہنا ہے کہ یہ بچوں اور نوجوانوں کیلئے ضروری ہے کہ انھیں میعاری تعلیم والے لوکل اسکول فراہم کئے جائے۔اس منصوبے میں نئے اسکول کھلونے کے ساتھ موجودہ اسکولوں کی آرائش بھی شامل ہے تاکہ وہ مستقبل کیلئے فٹ ہوں ۔ کائونٹی کے کیبنٹ ممبر برائے لرننگ اس بات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں میعاری اسکولوں سے ناصرف بچوں میں لرننگ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ساتھ ہی ٹیچنگ بھی بہتر ہوتی ہے ۔
تازہ ترین