• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظم و ضبط کی خلاف ورزی، فوج کے 3 میجر برطرف، 2 کو قید کی بھی سزا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاک فوج کے تین میجر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جب کہ دو افسران کو قید بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے 3 میجرز کو نظم وضبط کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی اور الزامات تسلیم کرنے پر تینوں میجرز کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر دو افسران کو 2،2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

تازہ ترین