• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا دھرنا ، آئی ایم ایف سے مذاکرات متاثر ہونےکا خدشہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر ) مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ سے آئی ایم ایف سے پاکستانی حکام کے مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں ۔ آئی ایم کے جائزہ مشن سے مذاکرات ممکنہ طور پر 29اکتوبر سے شروع ہوسکتے ہیں ۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن سے مذاکرات شیڈول کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کی حتمی تاریخ اور مقام کے تعین کا فیصلہ آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوگا جو آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہوگا ، اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کریں گے ۔ تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جائزہ مشن سے مذاکرات 29اکتوبر سے شروع کئے جانے کا امکان ہے جبکہ اس سلسلے میں تکنیکی اور پالیسی سطح کے معاملات طے کرنے کیلئے آئی ایم ایف کا وفد 10سے 12روز تک قیام کرے گا ۔ تاہم مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد تک مارچ کے اعلان کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ آئی ایم ایف مخصوص تاریخ پر اپنے اسٹاف کو سیکورٹی کلیئرنس نہ دے ۔
تازہ ترین