• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت، مزید 287مریض رپورٹ

راولپنڈی، اسلام آباد ( اپنےرپورٹر سے ، خصو صی نمائندہ، اپنے نامہ نگار سے، خصوصی رپورٹ)غیر سرکاری ذرائع کےمطابق ڈینگی وائرس نے ایک اور 60سالہ شخص آزادکی جان لے لی جو مورگاہ کا رہائشی تھا ۔رواں سیزن ڈینگی وائرس سے 44 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 157شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئےہیں۔ دریں اثناء راولپنڈی کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں گزشتہ روز تک ڈ ینگی کے کل857مر یض موجود تھےجن میں سے601ڈ ینگی کے کنفرم کیسز تھے۔ہسپتالوں میں 287مریض ر پو رٹ ہو ئے ۔ ادھرگزشتہ روز بےنظیر ہسپتال میں 357 مریض داخل تھے۔ہولی فیملی میں 323 جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں140 مریض داخل تھے ۔ پولی کلینک ہسپتال میں 104 مریض زیر علاج تھے۔ کینٹ کے علاقوں میں 205 مقامات سے برآمد ہونے والا لاروا تلف کر دیا گیا۔ ڈینگی کے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے رات 12 بجے تک او پی ڈی کھلی رہتی ہے۔
تازہ ترین