اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بچوں بالخصوص بچیوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے آئین میں بھی دیا گیا ہے ، بچیاں قوم کا اثاثہ ہیں ان کی تعلیم ، صحت اور دیگر تمام مواقعوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے،انہوں نے یہ بات بچیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہی۔ اس موقع پر یو رپین یونین کی پاکستان کے لئے نامزد سفیر اینڈزولا کمینارا نے کہا کہ وہ پاکستانی خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں فعال اور موثر ترین کردار ادا کرتے دیکھ کر بڑی متاثر ہوئی ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ پاکستان میں بچیوں کے حقوق کو یقینی بنانا میری بڑی دلی آرزو ہے۔