لاہور(وقائع نگار خصوصی )پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی کہاکہ 3مارچ 2016 کو شروع ہونے والی تحریک آج پاکستان کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں جنرل ورکرز کنونشن میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30سالوں سے کراچی میں اندرون خانہ بھارت قابض تھا جس کے جمود کو پاک سر زمین پارٹی نے توڑا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم دونوں کرپٹ ہیں۔