• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ جسے ڈبل روٹی بھی کہا جاتا ہے ۔ سادہ،لذیذ اور نرم غذا ہے۔یہ زیادہ تر ناشتے میں سرو کی جاتی ہے۔ڈبل روٹی پرمکھن اور جام لگاکر کھانے کا مزہ ہی اور ہے۔اسےآٹے ،خمیر،دودھ،بیکنگ پاؤڈر اور انڈے سے تیار کیا جاتا ہے۔اس کے مزیدار ٹوسٹ بھی بنائے جاتے ہیں۔

جن میں فرنچ ٹوسٹ زیادہ پسند کیے جاتےہیں۔اکثر مائیں بچوں کو سکول کے لیے لنچ میں فرنچ ٹوسٹ ہی بناکردیتی ہیں۔فرنچ ٹوسٹ چھوٹے بڑے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔ ٹوسٹ اور بریڈ بنانے کی چندتراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

گارلک بریڈ

اجزاء۔

ڈبل روٹی۔ ایک عدد (جس کے سلائسز نہ کٹے ہوں)

لہسن پیسٹ ۔ایک سو گرام

مکھن۔ ایک سو گرام

نمک۔ حسب ذائقہ

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

تیل۔ چھ گرام

ترکیب۔

ڈبل روٹی کو اس طرح کاٹیں کہ نیچے کا حصہ جڑا رہے، سلائسز الگ نہ ہوں۔

ایک برتن میں لہسن پیسٹ، نمک اور کالی مرچ مکس کرلیں۔

سلائس کے دونوں طرف یہ مکسچر لگا دیں۔

مکھن کرش کرکے ڈبل روٹی پر چھڑک کر فوائل میں لپیٹ دیں۔

دو سو سینٹی گریڈ پر اوون کو گرم کرکے چھ منٹ کے لیے بریڈ کو اس میں رکھ دیں۔

اب اوپر سے فوائل کو کھول کر پانچ منٹ مزید رکھیں۔

گرم گرم گارلگ بریڈ فوائل سمیت پیش کریں۔

بریڈ کٹلٹس

اجزاء۔

ڈبل روٹی۔ چار سلائس

گھی ۔دو سو پچاس گرام

گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)

انار دانہ۔ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)

بیسن۔ سو گرام

نمک مرچ۔حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

انگلی کی طرح کے سلائسزکے پیس کاٹ لیں۔

نمک، مرچ، انار دانہ اور پسا ہوا گرم مصالحہ بیسن میں ملا کر پتلا آمیزہ تیار کرلیں۔

اب گھی کو فرائی پین میں کڑکڑائیں اور ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو بیسن کے آمیزے میں ڈبو کر تلیں۔

مزیدار بریڈ کٹلٹس تیار ہیں۔

فرنچ ٹوسٹ ودبلیو بیری

اجزاء۔

انڈے۔ دو عدد

چینی ۔تین کھانے کے چمچ

ونیلا ایسنس۔ آدھا چائے کا چمچ

بریڈ سلائس ۔آٹھ

دودھ ۔آدھا کپ

تیل ۔فرائی کرنےکےلئے

شہد ۔سرونگ کےلئے

بلیو بیری پائی فلنگ۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

ایک پیالے میں انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں۔

اس میں چینی، ونیلا ایسنس اور دودھ ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں۔

ایک بریڈ سلائس لے کر بلیو بیری پائی فلنگ لگائیں۔

اوپر سے دوسری بریڈ سلائس سے ڈھک دیں۔

اب اسے دودھ اور انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر تیل کے ساتھ شیلو فرائی کرلیں۔

دونوں طرف سے گولڈن براؤن کریں۔

چولہے سے اُتار لیں اور تھوڑا سا شہد چھڑک کر پیش کریں۔

سادہ لوف بریڈ

اجزاء۔

میدہ ۔چار کپ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

انسٹنٹ خمیر۔ ایک کھانے کا چمچ

نیم گرم دودھ۔ آدھا کپ

تیل،گھی یا مکھن ۔چار کھانے کے چمچ

بیکنگ پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ

انڈہ۔ ایک عدد

پانی۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

سارے خشک اجزاء ایک باؤل میں مکس کریں۔

اس میں دودھ ، تیل،گھی یا مکھن ڈال کر دس سے پندرہ منٹ گوندھ لیں۔

اب اسے باؤل میں ڈال کر ڈھانپنے کے بعدکسی گرم جگہ پر پھولنے کیلئے پینتالیسں منٹ تک رکھ دیں۔

اب خمیر والے آٹے کو ہاتھ سے ہلکا سا دبائیں تاکہ ہوا نکل جائے۔

آٹے کو لوف کی شکل دیں اور بریڈ کے سانچے میں رکھ دیں اور سانچے کو ایک بڑے پلاسٹک کے لفافے میں بند کرکے پینتالیسں منٹ رکھ دیں تاکہ مزید پھول جائے۔

اب پلاسٹک کے لفافے سے نکال کر بریڈ کی اوپر والی سطح پر انڈہ لگائیں۔

اوون کو 180ڈگری پر پری ہیٹ کرلیں۔اور اسے تیس منٹ بیک کرلیں تاکہ گولڈن براؤن ہو جائے۔

جب گولڈن براؤن ہو جائے تو چیک کرلیں کہ تیار ہے۔اسے وائر ریک پر رکھ کر اوپر دودھ اور انڈہ لگائیں تاکہ چمک آ جائے۔ اب بریڈ سلائس میں کاٹ کر پیش کریں۔

انین بریڈ

اجزاء۔

میدہ۔ 2 کپ

خمیر۔ 2 چائے کے چمچ

بیکنگ پاؤڈر۔ ½ چائے کا چمچ

تیل۔ 4 کھانے کے چمچ

کالی مرچ۔ 1 چائے کا چمچ

نمک۔ 1 چائے کا چمچ

پالک(چوپڈ)۔ 250 گرام

پیاز۔ 2

چیڈر چیز۔ ½ کپ

نیم گرم پانی۔ ½ کپ

ترکیب۔

نیم گرم پانی میں خمیر گھول لیں اور ایک برتن میں میدہ ڈال کر خمیر شامل کر لیں۔

ساتھ ہی چوپڈ پیاز، پالک، نمک کالی مرچ،بیکنگ پاؤڈر اور تیل ڈال کر گوندھ لیں اور آدھا گھنٹا پڑا رہنے دیں۔

جب ڈو پھول جائے تو ایک بار پھر گوندھ لیں اور 9 انچ کا پین لے کر اس میں ڈو کو پھیلا دیں۔

ڈو کو ہاتھ سے برابر کر لیں اور اس کو اوون میں رکھ دیں۔

اوون کا ٹمپریچر 200 ڈگری سینٹی گریڈ رکھیں اور 25 منٹ تک بیک کریں۔

پیٹا بریڈ

اجزاء۔

میدہ۔آدھا کلو

ایسٹ۔ایک ساشے

چینی۔ایک چائے کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر۔دو چائے کے چمچ

ترکیب۔

سب سے پہلے نیم گرم پانی میںایسٹ اور چینی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کرکے دس سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

اب ایک مکسنگ باؤل میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ اسے ایک طرف رکھ دیں۔

جب ایسٹ خمیرہ ہو جائے تو اسے میدہ کے مکسچر میں شامل کریں۔

نرم ڈو گوندھ کر ایک سے دو گھنٹے کے لیے کسی پلاسٹک کے لفافے میں لپیٹ کر کسی گرم جگہ پر رکھ دیں۔

اب ڈو کو نکالیں اور اسے ہاتھ سے فولڈ کر لیں۔

اب اس کی چھوٹی چھوٹی روٹیاں بیل لیں اور اسے گرم اوون میں دو سو ڈگری پر دس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

پیٹا بریڈ تیار ہے۔

فش ٹوسٹ

اجزاء۔

مچھلی (بھاپ پر ابال لیں )۔ دو کپ

انڈا۔ ایک عدد

میدہ۔ ایک چائے کا چمچ

پیاز (چوپ کرلیں )۔ ایک عدد

سیاہ مرچ پاؤ ڈر ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

چائنیز نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹو سوس۔ حسب ِضرورت

ڈبل روٹی ۔چند سلائس

ہرا دھنیا ۔چند پتے

نمک۔ حسب ِذائقہ

ترکیب۔

مچھلی کے گوشت سے کھال اور کانٹے علیحٰدہ کرکے گوشت کو پیالے میں ڈالیں ۔ پیاز،نمک اور انڈا شامل کرکے اس میں میدہ ،سیاہ مرچ پاؤڈر ،چائنیز نمک،ٹماٹو سوس اور ہرادھنیا ڈال کر کانٹے سے مکس کریں ۔اس کے بعد ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ لیں ۔ ہرسلائس کو چار حصوں میں کاٹ لیں اور تیار کیے ہوئے آمیزے کو ڈبل روٹی کے ہر ٹکڑے پر لگائیں ۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کریں ۔(آمیزہ زیادہ گاڑھا نہیں ہونا چاہئے ورنہ سلائس پر چپکے گا نہیں )اس میں سلائس ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں اور نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں ۔ مزیدار سلائس سرو کرنے کے لیےتیار ہیں ۔

چاکلیٹ فرنچ ٹوسٹ

اجزاء۔

انڈے۔ تین عدد

ڈبل روٹی کی سلائسز۔ چار سے چھ عدد

دودھ۔ ایک پیالی

چینی۔ آدھی پیالی

کوکو پاؤڈر۔ دو چائے کا چمچ

کوکنگ چاکلیٹ۔ 50 گرام

فریش کریم۔ دو کھانے کے چمچ

مکھن۔ حسب ضرورت

ترکیب

ایک پیالے میں کش کی ہوئی چاکلیٹ میں ایک کھانے کا چمچ مکھن اور کریم ڈال کر ابلتے ہوئے پانی پر رکھ کر پگھلا لیں بعد ازاںلکڑی کے چمچ سے اچھی طرح ملا کر کچھ دیر فریج میں رکھ کر ٹھنڈی کرلیں ۔ ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر یہ چاکلیٹ کریم لگا کر اسے دوسری سلائس سے بند کر دیں ۔ انڈوں کو پھینٹ کر اس میں چینی ملائیں ،پھر اس میں نیم گرم دودھ اور کوکوپاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملالیں ۔

اب ڈش میں ڈال کر اس میں تیارکئے ہوئے سینڈوچز کو اچھی طرح دونوں طرف سے ڈپ کریں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔فرائینگ پین میں دو کھانے کے چمچ مکھن کو ہلکا سا پگھلا کر سینڈ وچز کو فرائی کرلیں ۔ اب انہیں کاٹ کر خوبصورت پلیٹ میں رکھیں اور اوپر سے کریم اور پگھلی ہوئی چاکلیٹ سے سجاکر پیش کریں ۔

تازہ ترین