کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 24 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔
ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم خشک ہے، جبکہ صوبے کے شمال مغربی اضلاع میں چند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں حالیہ بارش کے بعد سے موسم میں خشکی برقرار ہے اور کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم خشک ہے جبکہ سرد علاقوں میں درجۂ حرارت میں کمی آئی ہے، قلات میں درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
زیارت میں 11، خضدار میں 12، ژوب میں 16، پنجگور میں 17 جبکہ تربت میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے شمال مغربی اضلاع میں آج چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔