وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ نواز شریف کی گفتگو کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، ثابت ہوگیا کہ ان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لیے نہیں چوروں کی آزادی کے لیے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن مظلوموں اور بے کسوں کے لیے نہیں بلکہ کرپشن کنگز کے سیاسی و معاشی روزگار کو تحفظ دینے کے لیے باہر نکل رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیع اللّٰہ اور کلیم اللّٰہ کا کھیل کھیل رہے ہیں، کبھی بال شہباز شریف کے پاس ہوتی ہے تو کبھی نواز شریف کے پاس۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ہی گول کرنے میں ناکام ہیں کیونکہ دونوں کے گول پوسٹ الگ الگ ہیں، آج ماڈل ٹاؤن میں ہونے والا اجلاس بھی اسی کھیل کا حصہ ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جانتے ہیں کہ فضل الرحمٰن سیاسی حلوے کے شیدائی ہیں جس کے حصول کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیئے: کھیل کے میدان کا آباد ہونا محفوظ پاکستان کا مظہر ہے
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اندرونی اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے بھارت کے خلاف یومِ سیاہ کو سیاست کے لیے چنا گیا۔