• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، فواد چوہدری

’ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے‘


وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، ملک میں استحکام کے لیے امن قائم کرنا ضروری ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے پر سر کھپانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی ٹریکٹر ٹرالی سے کام چلا رہے ہیں اور جب ہم 2022ء میں اپنا مشن خلاء میں بھیجنے کی بات کرتے ہیں تو لوگ حیرت میں پڑ جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے ٹیکنالوجی اور ماڈرنائزیشن پر کام نہیں کیا، بیٹری اسٹوریج ٹیکنالوجی میں اگلے 5 سال میں اچھی کارکردگی سامنے آئے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا فوسل اکانومی سے بائیو اکانومی میں تبدیل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین