• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب پر سیسمی اسٹریٹ کی 100 سے زائد اقساط مفت دستیاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوٹیوب نے بچوں اور پرانی یادوں سے جڑے ناظرین کو خوشخبری سناتے ہوئے مشہور تعلیمی پروگرام سیسمی اسٹریٹ کی 100 سے زائد اقساط مفت فراہم کر دی ہیں۔

یہ اقساط یوٹیوب کے Sesame Street اور Sesame Street Classics چینلز پر دستیاب ہیں جہاں نئے اور پرانے دونوں انداز کے پروگرام شامل کیے گئے ہیں۔

ناظرین یہ مواد یوٹیوب اور یوٹیوب کِڈز دونوں پلیٹ فارمز پر باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کے لیے معیاری اور محفوظ تعلیمی مواد کو فروغ دینا ہے جبکہ بالغ افراد بھی اپنے بچپن کی یادیں تازہ کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب سیسمی اسٹریٹ کے مواد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے خصوصی تھیم پر مبنی ویڈیوز اور طویل دورانیے کی کمپائلیشنز بھی تیار کر رہا ہے تاکہ جدید ڈیجیٹل ناظرین کی دلچسپی برقرار رکھی جا سکے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب کا یہ اقدام اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ روایتی ٹی وی پروگرامز اور بڑے ثقافتی ایونٹس کو بھی اپنے پلیٹ فارم پر لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید